ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اسپین:64سالہ خاتون کے جڑواں بچوں کی پیدائش

اسپین:64سالہ خاتون کے جڑواں بچوں کی پیدائش

Sat, 18 Feb 2017 12:37:14    S.O. News Service

بوئرگوس،17؍فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)شمالی سپین میں ایک 64سالہ خاتون کے گھر دو صحت مند جڑواں بچے پیدا ہوئے ہیں۔شمالی سپین کے شہر بؤئرگوس کے ایک ہسپتال میں خاتون نے سیزیریئن آپریشن کے ذریعے ایک لڑکے اور ایک لڑکی کو جنم دیا۔ ایسے نایاب کیسز میں عموماً سیزیریئن آپریشن استعمال کیا جاتا ہے۔بچوں کو جنم دینے والی خاتون کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے تاہم ہسپانوی میڈیا کے مطابق انھوں نے امریکہ میں فرٹیلیٹی ٹریٹمنٹ کروائے تھے۔2012میں اسی خاتون نے ایک لڑکی کو بھی جنم دیا تھا جیسے بعد میں حکام نے اس کی نشو نما کے حوالے سے خدشات کے پیشِ نظر، اپنے قبضے میں لے کر سوشل سروسز کے حوالے کر دیا تھا۔ حکام کا کہنا تھا کہ بچی کو تنہائی میں بہت مشکل حالات میں پالا جا رہا تھا جیسے کہ مناسب لباس کی عدم موجودگی اور صفائی کا ناقص نظام۔اس خاتون کے جڑواں بچوں کے بارے میں ابھی تک حکام نے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق دونوں بچے بالکل صحت مند ہیں۔ لڑکے کا وزن 2.4کلوگرام اور لڑکی کا 2.2کلوگرام ہے۔ہسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پچوں کی پیدائش میں کسی پیچیدگی کا سامنا نہیں کیا گیا۔مقامی روزنامہ الپائس کے مطابق حالیہ سالوں میں 60سال عمر سے زیادہ کی دو دیگر ہسپانوی خواتین نے بھی صحت مند بچوں کو جنم دیا ہے۔اپریل 2016میں 70سال سے زیادہ عمر کی ایک انڈین خاتون دلجندر کور نے انڈیا کی ریاست ہریانہ میں ایک صحت مند بچے کو جنم دیا تھا۔


Share: